انجمن پٹواریاں کی مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن پٹواریاں تحصیل بورے والا کے زیر اہتمام مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق پنشن قوانین میں تبدیلیوں کے فیصلے کے خلاف دوسرے روز بھی صدر چوہدری طاہر جاوید اور جنرل سیکرٹری غلام فخر الدین کی قیادت میں پٹواریان کی نشست گاہ پر قلم چھوڑ ہڑتالی کیمپ میں پٹواریوں نے دھرنا دیا انہوں نے کہا کہ صوبائی قیادت کی کال پر مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی سابق صدور حاجی محمد ممتاز بھٹی اور حاجی شوکتِ علی نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ملک محمد سرور،اشتیاق احمد،چوہدری فقیر اللہ کے علاوہ دیگر راہنما اور تمام حلقوں کے پٹواریان کی کثیر تعداد موجود تھی پٹواریوں کی قلم چھوڑ ہڑتال کے باعث دفتری امور اور ضروریات کیلئے فردوں اور دیگر کاغذات کیلئے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔