میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میونسپل کمیٹی کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی کا انعقاد کیا گیا جس میں میزبانی کے فرائض اسسٹنٹ کمشنر عبدالباسط صدیقی اور چیف آفیسر امتیاز احمد جوئیہ نے ادا کئے جبکہ تقریب میں معروف روحانی شخصیت پیر خواجہ نوید حسین آف گوجرانوالا،خطیب جامع مسجد اکبرغلہ منڈی صاحبزادہ سید محمود الحق شاہ،سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،ڈی ایس پی محمد عمر فاروق،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میونسپل انجینئر حافظ وسیم احمد،ایم او آر ملک غلام جیلانی،سپرنٹنڈنٹ ماجد یوسف،سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عمران بھٹی،قائمقام صدر صدر مرکزی انجمن تاجران راو نور محمد،نائب صدر عثمان جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،شیخ محمد عمران،محمد عاطف چوہدری،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،شاہد ندیم بھٹی،نائب صدر مرکزی علماء کونسل حافظ ابو سفیان حنفی،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا اور دیگر نمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی نقابت کے فرائض محمد عظیم نور قادری نے انجام دیئے جبکہ ملک کے معروف نعت خواں سید لیاقت حسین گیلانی،سید اظہار الحق شاہ،فیاض الحسن قادری،محمد عرفان قادری،محمد عامر قادری اور دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت کے نذرانے پیش کئے تقریب کے اختتام پر معروف روحانی شخصیت پیر خواجہ نوید حسین نے خصوصی دعا کروائی۔
