ملک بھر کے کسان اب اپنے حقوق کیلئے اسلام آباد اور لاہور کی جانب مارچ کریں گے۔ذوالفقار اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کا اہم اجلاس،پنجاب بھر کے مختلف اضلاع کے صدور اور سیکرٹریوں کی شرکت،10 اکتوبر کو تمام اضلاع کی تنظیموں کا فیصلہ کن اجلاس طلب،مطالبات کے حق میں اسلام آباد اور لاہور کی جانب لانگ مارچ کے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا،پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان کی زیر صدارت پنجاب بھر کے اضلاع سے کسان اتحاد کے عہدیداران کا ایک نمائندہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد ملک ذوالفقار اعوان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کسان اور عام صارف کی پہنچ سے دور ہو چکی ہے 45 روپے فی یونٹ ناقابل برداشت ہو چکا ہے ملک کا کسان بدترین مہنگائی کا سامنا کر رہا ہے کھاد کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں لیکن پھر بھی بلیک میں ملتی ہے اربوں ڈالر لوٹنے والوں کو آزاد جبکہ غریب کسان کے گرد گھیرا تنگ کر کے اس سے جینے کا حق بھی چھینا جا رہا ہے کسان ملک کی فوڈ سیکورٹی کا ضامن ہے لیکن بجلی،پیٹرول،کھاد اور زرعی ادویات میں بے تحاشا اضافے نے اسکے منہ سے نوالا بھی چھین لیا ہے ہم 10 اکتوبر کو پنجاب بھر کے ضلعی صدور اور سیکرٹریوں کا اجلاس بلا کر اس میں حتمی لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ملک بھر کے کسان اب اپنے حقوق کیلئے اسلام آباد اور لاہور کی جانب مارچ کریں گے اور حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہو گی۔