سٹی بورے والا میں ون وے کی متعدد افراد کی طرف سے کھلی خلاف ورزی جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سٹی بورے والا میں ون وے کی متعدد افراد کی طرف سے کھلی خلاف ورزی،ان افراد میں شعور کی کمی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی،تفصیلات کے مطابق سٹی بورے والا کے بیچوں بیچ گزرنے والی دو رویہ سڑک جس سے شہر کی ہلکی ٹریفک کے علاوہ دوسرے شہروں سے آنیوالی بھاری ٹریفک بھی گزرتی ہے اور اسی ون وے کے ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا بھاو جاری ہے مگر مختلف جگہوں جن میں جنازگاہ والا کٹ کالج روڑ والا کٹ،جانوروں والے اور ہسپتال والے کٹ کے علاوہ اس ون وے کے مختلف کٹوں کو متعدد افراد صحیح آنے اور جانے کیلئے استعمال کرنے کی بجائے اس کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے حیرانگی کی بات یہ ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے علم میں یہ بات ہونے کے باوجود یہ دونوں ادارے خاموش تماشائی بننے کے علاوہ ہمارے شہری بھی زیادہ ترشعور کی کمی اور ٹائم کی بچت کے علاوہ احساس زمہ داری سے عاری نظر آتے ہیں انتظامیہ اور پولیس کو چاہیئے کہ وہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بالا تمیز قانونی کارروائی کرے۔