برج بلیو(نیکسٹیج) کی جانب سے جی ایم ذیشان ادریس کو نئی سوزوکی گاڑی کا انعام

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بیرون ممالک یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے حصول بارے نجی ادارے کی جانب سے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد،ایکسپو میں مختلف بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے نمائندگان اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد میں شرکت،بیرون ممالک یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم کے حصول کے خواہشمند طلباء و طالبات کو آگاہی اور کنسلٹنسی کے ادارہ برج بلیو(نیکسٹیج) کی سی ای او میم کوثر شریف اور ڈائریکٹر میاں طیب شریف کی طرف سے بورے والا میں ایجوکیشن ایکسپو کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع وہاڑی سمیت مختلف اضلاع سے طلباء و طالبات نے شرکت کی ایکسپو میں دنیا کی متعدد بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے کنٹری ہیڈز اور نمائندگان نے شرکت کی جبکہ سینکڑوں طلباء و طالبات نے بیرون ممالک اعلی تعلیم کے حصول کیلئے آگاہی حاصل کی طلباء و طالبات نے اس ایکسپو کو اپنے مستقبل کیلئے بہت مفید قرار دیا سی ای او نیکسٹیج میم کوثر شریف نے ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ ملکی ترقی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق نئی نسل کو اعلی تعلیم کے حصول کے بغیر ممکن نہیں ہماری نئی نسل میں بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے جو دنیا بھر کی یونیورسٹیوں میں سکالرشپ پر ڈگریاں حاصل کر کے ناصرف اپنا مستقبل روشن کر رہے ہیں بلکہ دنیا کے مختلف اداروں میں اپنی خدمات انجام دیتے ہوئے ملکی زر مبادلہ میں اضافہ کیلئے بھی معاون کردار ادا کر رہے ہیں ہمارا مقصد طلباء و طالبات کی ان بین الاقوامی یونیورسٹیوں میں داخلہ کے حصول کیلئے مکمل راہنمائی کرنا ہے تا کہ وہ اپنا مستقبل روشن کر کے اپنے خاندان کا سہارا بھی بن سکیں ایجوکیشن ایکسپو میں ادارہ نیکسٹیج کی طرف سے 5 ماہ کے دوران 500 طلباء وطالبات کیلئے ایجوکیشن ویزہ کے حصول میں معاون ثابت ہونے پر جی ایم ذیشان ادریس کو نئی سوزوکی سوفٹ گاڑی کا انعام دیا گیا اس کے علاوہ دیگر شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے ادارے سے منسلک ملازمین کو 10 لاکھ روپے کیش پرائز دیئے گئے۔