غلہ منڈی میں کپاس کے ڈھیروں میں آتشزدگی،لاکھوں روپے مالیت کی کپاس جل گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)غلہ منڈی میں کپاس کے ڈھیروں میں آتشزدگی،لاکھوں روپے مالیت کی کپاس جل گئی،ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پا کر غلہ منڈی کو بڑے حادثے سے بچا لیا،تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی بورے والا میں فروخت کیلئے آنے والی ہزاروں من کپاس کے ڈھیر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ملحقہ ڈھیروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹہ کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پاتے ہوئے غلہ منڈی کو ایک بڑے حادثے سے بچا لیا آگ سے تقریبا 500 من کپاس جل گئی جس کی لاگت 40 لاکھ سے زائد بتائی جا رہی ہے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری احتشام داود نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر ریسکیو 1122 سے امدادی کاروائی شروع کروائی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے