ڈی پی ایس بورے والا میں تاریخ کی پہلی آرٹ نمائش کا اہتمام

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈی پی ایس بورے والا میں آرٹ کی نمائش کا اہتمام کیا گیا،پرنسپل ڈی پی ایس کیپٹن(ر) اعجاز احمد بخاری،کوآرڈینیٹرزنسرین اختر،شازیہ سلیم،شہناز انجم،آرٹ ٹیچرز طاہر فیصل اور ارشاد احمد خاں کی خصوصی کاوش سے طلباء و طالبات کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے آرٹ کی خوبصورت نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے طلباء وطالبات نے اپنے ہاتھوں سے بنائے گئے خوبصورت فن پاروں کی نمائش کی اس موقع پر طلباء و طالبات کا کہنا تھا کہ ہم ان پاروں کے ذریعے معاشرے کی اصلاح اور اسکی رنگینیوں کی عکاسی کرتے ہیں جو چیزیں ہم اپنی زبان سے اجاگر نہیں کر سکتے وہ ان فن پاروں سے کرتے ہیں یہ بورے والا کی تاریخ کی پہلی نمائش ہے جس میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا موقع ملا ہے۔
