ریبیز ڈے کے موقع پر رندھاوا پیٹس کے زیر اہتمام ایک واک کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی ریبیز ڈے کے موقع پر رندھاوا پیٹس کے زیر اہتمام ایک واک کا انعقاد کیا گیا جو مختلف بازاروں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی اس واک کی قیادت ڈاکٹر عابی رندھاوا نے کی جبکہ اس واک میں وہاڑی چیمبر آف کامرس وومن سٹینڈنگ کمیٹی کی چیئرپرسن مس کوثر شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی واک کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ریبیز فری پاکستان کے کلمات درج تھے اس موقع پرویٹرنری ڈاکٹر عابی رندھاوا اور مس کوثر شریف کا کہنا تھا کہ پالتو جانوروں کی نگہداشت اور بہتر پرورش کیلئے ویکسینیشن بہت ضروری ہے جس سے ناصرف ان پالتو جانوروں کے بیماریوں سے بچا کر انکی بہتر نگہداشت کی جا سکتی ہے بلکہ ان سے پھیلنے والی بیماریوں کی روک تھام کر کے انسانی زندگیوں کو ان بیماریوں سے محفوظ بنانا ہے واک کا مقصد اس حوالہ سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔