جشن عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس سید محمود الحق شاہ کی قیادت میں اختتام پذیر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جشن عید میلادالنبی پورے مذہبی جوش و جذبہ سے منایا گیا عید میلادالنبی کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی سے معروف عالم دین خطیب جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی صاحبزادہ سید محمد محمود الحق شاہ کی زیر قیادت برآمد ہوا جس میں معروف ثناء خوان رسول صاحبزادہ سید اظہار الحق شاہ نے درود وسلام اور ہدیہ نعت پیش کیا جلوس جب لکڑ منڈی اور چونگی نمبر 5 سے ہوتا ہوا وہاڑی بازار پہنچا تو سابق چیئرمین سی پی ایل سی سہیل صابر اور چوہدری نبیل صابر ایڈووکیٹ نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ جلوس کا استقبال کیا جلوس میں مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق،عثمان جمیل بھٹی،چیف آرگنائزر مرکزی میلاد کمیٹی چوہدری محمد افضل،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،موبائل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر ظہیر احمد گجر،حاجی محمد حسین زرگر،حاجی رحمان کھوکھر اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی شریک تھیں گول چوک میں مرکزی جلوس پہنچنے پر پی ٹی آئی کے راہنماء ملک فاروق احمد اعوان،کاروباری شخصیت چوہدری مدثر مرغوب اور تحریک لبیک کی جانب سے بھی کارکنان کی کثیر تعداد نے جلوس میں شرکت کی اور مرکزی جلوس جب گول چوک پہنچا تو اسسٹنٹ کمشنر بورے والا عبدالباسط صدیقی،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی امتیاز احمدجوئیہ،ایم او آئی حافظ وسیم احمد،ایم او آر ملک غلام جیلانی اور سپرٹنڈنٹ ماجد یوسف بھٹی نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جلوس کا استقبال کیا پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی کے انتظامات قابل ستائش تھے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاؤن چوہدری محمد اکرام اپنی نفری کے ہمراہ جلوس کے آغاز سے اختتام تک ساتھ رہے جلوس جب محبوب پیٹرولیم لاری اڈا پہنچا تو سابق ممبر پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،مرکزی انجمن تاجران کے عہدیداران اور لیگی کارکنان کے ہمراہ پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا صاحبزادہ سید محمد محمود الحق شاہ نے سابق ایم پی اے سردار خالد سلیم بھٹی کے بیٹوں بیرسٹر شہزاد سلیم اور احسن سردار بھٹی کی طرف سے لگائی گئی دودھ کی سبیل کا بھی افتتاح کیا کالج روڈ پر جب جلوس پہنچا تو پریس کلب کے باہر صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،اصغر علی جاوید(کامریڈ)،عبد لطیف غزنوی،وسیم ڈوگر،مسعود عابد،محمد کریم سیفی نے دیگر عہدیداران و ممبران پریس کلب کے ہمراہ جلوس کے شرکاء کا استقبال کیا جس کے بعد مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا واپس جامعہ مسجد اکبر غلہ منڈی پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔