ملک کی معاشی اور انتظامی سیاسی صورتحال افسوسناک ہے۔پروفیسر عبداللہ ناصر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جمعیت اہلحدیث سندھ کے امیر پروفیسر عبداللہ ناصر رحمانی نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی معاشی اور انتظامی سیاسی صورتحال افسوسناک ہے جس کا ذمہ دار ہم عمران خان،نوازشریف،زرداری یا کسی اور کو نہیں ٹھہرا سکتے بلکہ اس کے ذمہ دار ہم عوام خود ہیں جب ہم نے توحید کا رستہ ترک کیا ہے تو اس کے نتائج یہی نکلنے تھے جب تک ہم توحید اور رسالت کے مطابق خود کو نہیں ڈھالیں گے ہمارے حالات میں بہتری نہیں آ سکتی،پاکستان کو اگر موجودہ حالات سے نکالنا ہے تو اس کا واحد رستہ توحید اور رسالت ہے اس لئے پہلے ہمیں اپنی اصلاح کرنی چاہیئے پھر دوسروں پر الزام لگانا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب بورے والا کے دورہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سینئر صحافی و سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب وہاڑی مختار احمد بھٹی اور علماء کرام بھی موجود تھے۔