جمعیت اہلحدیث پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا خون شامل ہے۔امیر رانا حبیب الرحمن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جمعیت اہلحدیث پاکستان ضلع وہاڑی کے امیر رانا حبیب الرحمن ضیاء نے کہا ہے کہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کی بنیادوں میں شہدا کا خون شامل ہے ملک اور قوم کی حفاظت کیلئے ہر طرح کی قربانی دینے کیلئے تیار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب امجد ٹاؤن میں جمعیت اہلحدیث کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے ناظم ضلع وہاڑی چوہدری ثناء اللہ اور سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں نے اپنے دست مبارک سے تحصیل آفس کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت جو ملکی حالات ہیں اس کے تناظر میں ہر محب وطن پاکستانی پریشان ہے حکومت نے بجلی کے بلوں میں جو بے پناہ اضافہ کیا ہے لوگ اپنا مال مویشی اور زیورات بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں بلکہ نوبت خود کشیوں پر آ گئی ہے چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا کہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے تحصیل آفس کے دفتر کا افتتاح خوش آئند بات ہے اس سلسلہ ہم ان سے بھرپور تعاون کریں گے اس موقع پر حافظ خرم شہزاد چیئرمین جمعیت اہلحدیث بورے والا،امیر حافظ عبیداللہ ضیاء،ناظم جمعیت رانا غلام مصطفےٰ،قاری عبدالوکیل،بدر منیر انور،فیصل بلال ربانی،قاری داود ارشد ڈوگر،لیگل ایڈوائزر سردار عمران ڈوگر،چوہدری زاہد ابراہیم،شفیق الرحمن ضیاء،محمد شہباز جٹ،مبشر وکیل،محمد امین باجوہ،قاری عبدالروف،قاری شاہد لطیف،قاری عمران بشیر ضیاء،علی حسن،ماجد باری چوہان،باؤ منظور سمیت دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔