مون کاٹن فیکٹری میں کاندھے پر 100 کلو بوری اٹھا کر دو سو میٹر دوڑ کا مقابلہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کاندھے پر 100 کلو کی بوری اٹھا کر 46 سیکنڈ میں دو سو میٹر فاصلہ طے کر کے مزدور نے مقابلہ جیت لیا،پہلی،دوسری،تیسری اور چوتھی پوزیشن کیلئے نقد انعامات اور ٹرافیاں،تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتیوں شیخ جاوید،شیخ عدیل،شیخ سلمان اور ٹھیکیدار شوکت علی کی طرف سے مون کاٹن فیکٹری میں مختلف اضلاع کے مزدوروں کے مابین سو کلو گرام وزنی گندم کی بوری کندھوں پہ اٹھا کر 200 میٹر دوڑ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں 20 سے زائد مزدوروں نے حصہ لیا اس منفرد دوڑ کے مہمان خصوصی صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داود،جنرل سیکرٹری عمیر ظہور تھے 200 میٹر بوری دوڑ کا یہ مقابلہ علی ہارون آبادی نے 40 سیکنڈ کے کم وقت میں فاصلہ طے کر کے جیت لیا جبکہ وہاڑی کے چھما بھٹی نے یہ دوڑ 50 سیکنڈ میں مکمل کر کے دوسری،بورے والا کے حق نواز نے 52 اور کالو بھٹی نے52:15 سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی مہمان خصوصی نے پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 30 ہزار نقد انعام اور ٹرافی،دوسری پوزیشن پر 20 ہزار اور ٹرافی،تیسری پوزیشن کیلئے 10 ہزار اور ٹرافی جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والے مزدور کو 5 ہزار نقدی اور ٹرافی تقسیم کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے