تحصیل صدر پی پی چوہدری کامران یوسف نے چئیرمین بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے تحصیل آفس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کی تقریب،تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 156 چوہدری کامران یوسف گھمن کے مرکزی آفس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جس میں سنیئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید،نائب صدر چوہدری غلام حیدر جٹ،چوہدری عبدالستار آرائیں،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ملک مظفر خان،حنیف بٹ،تاج محمد اور محمد ندیم شامل تھے آخر میں بلاول بھٹوزرداری کی درازی عمر کیلئے اور پارٹی کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔