میپکو ایس ای وہاڑی سمیت پورے سرکل کے تمام افسران کے تبادلے،چھٹیاں منسوخ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بجلی چوروں کے خلاف آپریشن،میپکو ایس ای وہاڑی سمیت پورے سرکل کے تمام افسران کے تبادلے،میپکو افسران،دیگر ملازمین اور پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ،چھٹی کے روز بھی آپریشن جاری رکھنے کی ہدایات،تفصیلات کے مطابق حکومتی ہدایات کی روشنی میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی میپکو اور پولیس نے بجلی چوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اس حوالہ سے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو میپکو نے سرکل وہاڑی کے ایس ای اور سب ڈویژنوں کے ایس ڈی اوز سمیت تمام افسران کے تبادلے دوسرے سرکلز میں کر دیئے ہیں ایس ای میپکو محمد ساجد گوندل کی جگہ محمد اشرف جبکہ ایکسیئن میپکو ڈویژن بورے والا محمد اکرم جاوید کی جگہ محمد وسیم اختر کو تعینات کرنے کے علاوہ پورے سرکل کے تمام ایس ڈی اوز کو بھی فوری طور پر تبدیل کر دیا گیا جبکہ بجلی چوروں کے خلاف اس مشترکہ آپریشن کو چھٹی کے روز بھی جاری رکھنے کیلئے تمام ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔