پاکستان یوگا کونسل نے دریائے ستلج میں راشن بیگ تقسیم کے بعد فری میڈیکل کیمپ لگایا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)پاکستان یوگا کونسل کی ٹیم نے دریائے ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد متاثرین سیلاب میں راشن بیگ تقسیم کرنے کے علاوہ مختلف امراض میں مبتلا سیلاب زدگان کو فوری طبی امداد اور ادویات کی فراہمی کیلئے میڈیکل کیمپ لگایا جس میں پاکستان یوگا کونسل کی طرف سے خطیر رقم کی ادویات سے سیلاب متاثرین کیلیے موضع بھٹیاں اور اسکے ملحقہ علاقوں کیلئے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں میڈیکل چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں کیمپ میں میڈیکل افسران ڈاکٹر محمد آصف اور ڈاکٹر ماجد حبیب نے درجنوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا ادویات فراہم کیں۔