پنجاب کالج میں پاک فوج اور پولیس شہداء کے لئے یادگاری تقریب،رقت آمیز مناظر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یوم دفاع پاکستان پر پنجاب کالج میں بے مثال تقریب،پاک فوج اور پولیس شہداء کے خاندانوں کیلئے یادگاری میڈلز کی تقسیم،ملی نغمے پر شہداء کی فیملیوں اور شرکاء کے رقت آمیز مناظر،شہداء کو زبردست خراج تحسین،کالج اور سکول کے طلباء نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کئے،تفصیلات کے مطابق پنجاب کالج کینال کیمپس میں یوم دفاع کے حوالہ سے ایک یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب میں کالج اور سکول کے طلباء و طالبات نے شہداء وطن سے منسوب ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے جبکہ ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر نے مہمانان اعزاز برگیڈیئر(ر) سید عامر ہاشمی،ڈی ایس پی محمد عمر فاروق،ڈاکٹر عبدالحفیظ میاں اور دیگر شرکاء کے ہمراہ پاک فوج اور پولیس شہداء کی فیملیوں کو سٹیج پر بلوا کر انکو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا اور انہیں خصوصی یادگاری میڈلز بھی پہنائے گئے اس موقع پر ملی نغمے پر شہداء کی فیملیوں اور شرکاء میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے تقریب کے مہمانان اعزاز برگیڈیئر (ر) سید عامر ہاشمی،ڈی ایس پی محمد عمر فاروق،ڈاکٹر عبدالحفیظ میاں اور ڈائریکٹر پنجاب کالج پروفیسر مجید اکبر نے اپنے خطابات میں یوم دفاع اور شہداء پاک فوج و پولیس کی وطن عزیز کیلئے لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج و دیگر سیکورٹی ادارے پاکستان کے دفاع اور اسکی سلامتی کے ضامن ہیں انہی کی قربانیوں کی بدولت آج ہم سکون کی نیند سوتے ہیں ہمارا ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے جنکی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر کالج کے سال اول کے پراکٹرز کی تقریب حلف برداری میں انہیں سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کئے گئے تقریب میں ڈسٹرکٹ آفیسر سی ٹی ڈی انسپکٹر محمد رضوان واحد،پرنسپل پنجاب کالج پروفیسر ایاز مشتاق،پرنسپل الائیڈ سکول محمد نواز،پرنسپل الائیڈ سکول 505 کیمپس مس حنا نور،پرنسپل الائیڈ سکول گگومنڈی کیمپس مسز رضیہ وقار،پرنسپل گورنمنٹ کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم بھٹی،(ر) پرنسپل پروفیسر خوشی محمد شہزاد،ڈائریکٹر مریم گرلز کالج پروفیسر جاوید اقبال اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔