فوجی نثار شہید فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ فیصل آباد ٹیم نے جیت لیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)فوجی نثار شہید فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ فیصل آباد نے جیت لیا،فائنل میں 142 ای بی خوشاب کو شکست دی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب نواحی گاؤں 142 ای میں چوتھے نثار شہید فلڈ لائٹ والی بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 142 ای بی خوشاب کلب اور 261 ای بی فیصل آباد کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس کو 261 ای بی فیصل آباد کلب نے ایک کے مقابلے میں دو گیم سے جیت لیا فائنل میچ کو دیکھنے کیلئے شائقین کی ایک بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی فائنل میچ کے مہمان خصوصی امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی حلقہ 229 بورے والا چوہدری سرور ندیم گجر تھے گراؤنڈ آمد پر مہمان خصوصی کا شاندار استقبال کیا گیا انتظامیہ کمیٹی کے نوجوانوں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا زبردست مظاہرہ کیا گیا مہمان خصوصی کا میچ شروع ہونے سے قبل دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا اختتام پر انہوں نے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور منتظمین میں انعامات تقسیم کئے ٹورنامنٹ آرگنائزر چوہدری وقاص حیات گجر اور چوہدری محسن گجر نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا جن میں نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی شامل تھے۔