پاکستان کسان اتحاد کی یوم دفاع پاکستان ریلی،پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کی یوم دفاع پاکستان ریلی،پاک فوج کے شہداء کو خراج تحسین،پاک فوج کے حق میں نعرے،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد(چوہدری انور گروپ) کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان اور جنرل سیکرٹری بورے والا چوہدری مہران علی کی زیر قیادت یوم دفاع کے حوالہ سے ریلی نکالی گئی جو کسان اتحاد کے دفتر سے شروع ہوئی اور پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ملک ذوالفقار اعوان اور چوہدری مہران علی نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر ملک کا دفاع کیا ہماری مسلح افواج ہماری اندرونی و بیرونی سیکورٹی کی محافظ ہے جبکہ پاکستان کا کسان ملک کی فوڈ سیکورٹی کا ضامن ہے پاک فوج ملک کی فوڈ سیکورٹی کے ضامن کسانوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائے پاک فوج کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج ہم چین کی نیند سوتے ہی ہیں ہم ہر وقت ملک کی اندرونی و بیرونی سرحدوں کی حفاظت کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں ریلی میں تحصیل صدر محبوب علی منہاس،حق نواز بھٹی،امانت علی نمبردار،کلیم مشتاق دیگر راہنماوں نے بھی شرکت کی۔