پی ایم اے فرینڈز گروپ کی جانب سے دریائے ستلج پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دریائے ستلج میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد مختلف امراض میں مبتلا سیلاب زدگان کو فوری طبی امداد اور ادویات کی فراہمی کیلئے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی ٹیم نے سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگایا جس میں پی ایم اے فرینڈز گروپ کی طرف سے خطیر رقم سے ادویات ساہوکا میں سیلاب متاثرین کیلئے فری میڈیکل کیمپ میں فراہم کی گئیں ڈاکٹر اعظم میاں کی سربراہی میں ڈاکٹر مصعب عالم،ڈاکٹر ثاقب صادق اور ڈاکٹر سلمان بشیر نے میڈیکل کیمپ میں درجنوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا ادویات فراہم کیں پی ایم اے فرینڈز گروپ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی تک ہفتہ وار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد جاری رہے گا۔