کسان اتحاد(خالد باٹھ) گروپ کا بجلی ٹیکسسز اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاج

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کا بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکسسز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف احتجاجی ریلی،پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ،بل نذر آتش،حکومت کے خلاف نعرے بازی،تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد(خالد باٹھ) گروپ کے صدر اجمل اعجاز چٹھہ،جنرل سیکرٹری شاہد بلوچ اور دیگر عہدیداران کی زیر قیادت بجلی کی قیمتوں میں اضافہ،بے پناہ ٹیکسسز اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کے خلاف کسان اتحاد کے دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی پریس کلب کے سامنے پہنچی تو کسانوں نے بل نذر آتش کر کے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کسان راہنماوں نے کہا کہ پوری قوم اس وقت آئی ایم ایف کی غلام بن چکی ہے اور اس ملک کے اصل حکمرانوں کو چاہیئے کہ قوم کو اس غلامی سے نجات دلائی جائے بجلی کے بلوں،پیٹرول،کھاد اور دیگر مہنگائی کے طوفان نے کسانوں سمیت ملک کے ہر شہری سے جینے کا حق چھین لیا ہے قوم اب بے بس ہو چکی ہے حکومت نے جب تک بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کی تب تک کسان اپنے بل ادا نہیں کریں گے اور کسی نے بل ادا نہ کرنے پر کنکشن منقطع کرنے کی کوشش کی تو اپنے انجام کا خود ذمہ دار ہو گا احتجاجی ریلی میں کسان راہنماوں ملک نصیر احمد کھوکھر،حفیظ اللہ بھٹی،قمر وڑائچ،چوہدری رشید چیئرمین،افتخار گھمن،جاوید پاشا،الیاس گل،امداد کھوکھر،چوہدری آصف،محمد رمضان خونی،عبدالجبار اور رانا اصغر سمیت دیگر کسان راہنماوں نے بھی شرکت کی۔