بجلی چوری میں میپکو ملازمین ملوث ہوئے تو انکے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔ساجد گوندل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس سی میپکو وہاڑی ساجد حسین گوندل کا بورے والا کا دورہ،انجمن تاجران کے عہدیداران،میپکو ملازمین اور میپکو یونین کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور کسی رعایت کا مستحق نہیں ہے شہریوں کا چائیے بجلی چوروں کی نشاندہی کرے اس گھناؤنے کھیل میں میپکو کے ملازمین بھی ملوث پائے گئے تو انکے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی پہلے ٹرانسفارمر پرائیویٹ مرمت کروائے جاتے تھے اب میپکو خود اپنی جدید ٹیکنالوجی سے ٹرانسفارمر مرمت کرواتا ہے تاجروں نے کہا کہ میپکو ملازمین شیڈول کے مطابق میٹر ریڈنگ اور بل بجلی تقسیم نہیں کرتے جس سے عام صارفین کو بجلی کے ٹیرف سمیت بل کی عدم ادئیگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس سے عوام میں میپکو کے خلاف غم و غصہ میں اضافہ ہوتا ہے زیادہ بلوں کا بوجھ عوام اٹھانے سے قاصر ہے میپکو کمپنی سمیت میپکو کے دیگر اعلی حکام کو بجلی کے ریٹس میں نظر ثانی کرنی چاہیے تا کہ عوام کو ریلیف مل سکے اس موقع پر میپکو یونین کے عہدیداران حاجی شاہد باری،ایکسین میپکو محمد اکرم جاوید،صدر انجمن تاجران چوہدری صغیر رامے،جنرل سیکرٹری شیخ عابد،چاچا محمد اسلم،ملک نعیم جاوید،میاں طارق و دیگر نمائندہ افراد بھی موجود تھے۔