بورے والا میں 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دریائے ستلج بپھر گیا،بورے والا،میلسی اور وہاڑی کی درجنوں چھوٹی بڑی بستیاں زیر آب،بورے والا میں ساہوکا،جملیرا،گاہی شاہ،بھٹیاں،کچی پکی،وہاڑی میں لڈن،فاروق آباد اور میلسی میں سائفن کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال گزشتہ تین روز سے برقرار،1 لاکھ 60 ہزار کیوسک کے سیلابی ریلے نے تباہی مچا دی،ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی پر موجود فصلیں اور مال مویشی ڈوب گئے،وہاڑی ضلع کے 100 کلومیٹر دریائی بیلٹ کے حدود میں پانی ہی پانی،کچے پکے مکانات زمین بوس ہو گئے کئی علاقوں میں زمینی رابطہ بھی منقطع،بجلی کا ترصیلی نظام بھی درہم برہم ہو گیا انتظامیہ کی جانب سے چند ایک خیمہ بستیاں قائم کی گئی مگر سہولیات کا فقدان،راشن،ادویات،واش روم اور نہ ہی دیگر اشیاء ضروریہ موجود،انتظامیہ فوٹو سیشن کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں بے یارو مددگار ہزاروں بزرگ،بچے اور خواتین شدید مشکلات کا شکار،سیلاب زدگان میں سڑک کناروں پر موجود حاملہ خواتین میں صحت کے مسائل میں اضافہ،اپنی مدد آپ کے تحت سڑک کنارے رہنے پر مجبور،سیلابی پانی کئی انسانوں کی زندگیاں بھی نگل گیا تاحال سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے موجود،الخدمت فاؤنڈیشن،تحریک لبیک پاکستان اور سول سوسائٹی کے شیخ شہزاد مبین کے علاوہ دیگر غیر سرکاری اداروں اور تنظیموں کی جانب سے امدادی سرگرمیاں شروع نہ کی جا سکی۔