پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹ دینے کیلئے المدینہ ڈویلپرز کے ساتھ ایم او یوز سائن

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پولیس شہدا کی فیملیز کو پلاٹ دینے کیلئے المدینہ ڈویلپرز کے ساتھ ایم او یوز سائن،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے 2017 سے قبل کے پولیس شہداء کی فیملیز کی ذاتی گھروں کی فراہمی کیلئے تاریخی اقدامات جاری،تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس اور سی ای او المدینہ ڈویلپرز چوہدری محمد صدیق یوسف آرائیں کے ساتھ ایم او یو طے پا گیا ایم او یو کے تحت المدینہ ڈویلپرز اپنے ہاؤسسنگ پراجیکٹس میں پولیس شہداء کی فیملیز کو پلاٹس دیں گے سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ تقریب میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور المدینہ ڈویلپرز کے سی ای او چوہدری صدیق یوسف آرائیں اور چوہدری حامد تاج نے ایم او یوز پر دستخط کئے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پلاٹس کے بعد اگلے مرحلے میں گھروں کی تعمیر کیلئے شہداء کی فیملیز کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی پولیس شہداء کی ویلفیئر کیلئے المدینہ اسٹیٹ ڈویلپرز کے چیف ایگزیکٹو چوہدری صدیق یوسف آرائیں کا شکریہ ادا کیا چیف ایگزیکٹو المدینہ ڈویلپرز چوہدری صدیق یوسف آرائیں نے آر پی او ملتان سہیل چوہدری اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان سکھیرا کی جانب سے شہداء کی فیملیز کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا تقریب میں ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر ریاض نذیر گاڑا،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز ہمایوں بشیر تارڑ،آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری،ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور ڈی پی او وہاڑی محمد عیسی خان سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔