بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق نائب ناظم کا ڈی جی سیف سٹی اسلام آباد محمد شعیب خرم کی پروموشن پر انکے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ،سابق ممبران اسمبلی اور نمائندہ شخصیات کی شرکت،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سیف سٹی اسلام آباد محمد شعیب خرم جانباز کو گریڈ بیس میں ترقی ملنے پر سابق نائب ناظم چوہدری عمران غفور اور چوہدری عامر غفور نے مقامی میرج ہال میں ایک پرتکلف عشائیہ دیا عشائیہ میں سابق ایم این اے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سابق ایم پی ایز چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،میاں ثاقب خورشید،ممبر فیڈرل پبلک سروس کمیشن ڈاکٹر شعیب طارق وڑائچ،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی چوہدری محمد عاشق آرائیں،پیٹرن انچیف سول سوسائٹی نیٹ ورک شیخ شہزاد مبین،انٹیلی جنس آفیسر سردار طاہر نوید ڈوگر،(ر) ڈائریکٹر چولستان اتھارٹی چوہدری اشتیاق احمد،سابق ضلعی چیئرمین سی پی ایل سی وہاڑی سہیل صابر چوہدری،صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی چوہدری احتشام داؤد،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی میاں خالد حسین،سردار ظہور احمد ڈوگر،صدر پریس کلب چوہدری اصغر علی جاوید،سابق صدر پریس کلب اصغر علی جاوید(کامریڈ)،رانا محمد اجمل خاں،چوہدری شوکت علی آرائیں،ممبر بورڈ آف گورنر نیلی بار کلب سردار سکندر حیات ڈوگر،رانا ظہیر احمد،شیخ محمد ایوب مفتی،صاحبزادہ محمد رضوان عابد آرائیں،چوہدری اظہر غفور آرائیں،چوہدری اطہر غفور آرائیں،پیر محمود چشتی،رانا محمد اسلم جمال،سردار محمد عثمان ڈوگر،میاں طیب شریف،ڈاکٹر مقصود شیخ،ڈاکٹر عمران سمیع اللہ،ڈاکٹر محمد ارشد شاہ اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔