ڈی سی وہاڑی آصف شاہ اور ڈی پی او عیسی خان کی میجر طفیل شہید کے مزار پر حاضری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)میجر طفیل شہید(نشان حیدر) کا یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا میجر طفیل شہید(نشان حیدر) کے مزار پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی خدمات کو سراہا گیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان نے شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان نے کہا کہ شہید ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں میجر طفیل شہید نے وطن کی حفاظت کیلئے جان کا نذرانہ پیش کیا لیکن وطن کی سرحدوں پر آنچ نہ آنے دی جوانمردی سے دشمن کی یلغار کو روکے رکھا اور شہادت کے رتبہ پر فائز ہوئے انہوں نے کہا کہ جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں کی موجود گی میں وطن پر آنچ نہیں آ سکتی شہید ہمارے ہیرو ہیں ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ اور ڈی پی او وہاڑی عیسی خان نے شہید میجر طفیل کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔