بورے والا ماڈل سٹی منصوبے کے تحت ایک ارب 12 کروڑ روپے سے کام کا آغاز ہو گا۔اراکین اسمبلی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اکنامک افیئر چوہدری فقیر احمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں اور سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ بورے والا ماڈل سٹی منصوبے کے تحت ایک ارب 12 کروڑ روپے کی لاگت سے شہر کی 18 سڑکوں کی تعمیر اور جدید سٹریٹ کے منصوبے پر باقاعدہ کام کا آغاز آئندہ ماہ ہو جائے گا اس منصوبے پر عملدرآمد کیلئے ٹینڈر جاری کر دیئے گئے ہیں مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں منظور ہونے والے بورے والا ماڈل سٹی منصوبے پر کام کا آغاز بھی (ن)لیگ کے دور حکومت میں ہو رہا ہے اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں شہر کی باقی سڑکوں کی تعمیر،تفریحی پارک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا کام بھی جلد شروع ہو جائے گا ماڈل سٹی منصوبے کی تکیمل سے بورے والا کا شمار پنجاب کے ماڈل شہروں میں ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء ماڈل سٹی منصوبے کے آغاز پر انجمن تاجران،بار ایسوسی ایشن،سول سوسائٹی نیٹ ورک،پی ایم اے اور دیگر نمائندہ شہری تنظیموں نے لیگی ارکان اسمبلی کی کاوشوں پر انکا شکریہ ادا کیا ہے۔