دریائے ستلج کا سیلابی پانی قیمتی جانیں لینے لگا،8 سالہ بچہ ڈوب کر جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دریائے ستلج کا سیلابی پانی قیمتی جانیں لینے لگا،سیلابی ریلے میں جودھیکا بند ٹوٹنے سے رہائشی بستیاں زیر آب آ گئیں،8 سالہ معصوم بچہ سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق،متاثرہ علاقے کے مکینوں کا انتظامیہ کی طرف سے بروقت اقدامات نہ اٹھانے پر احتجاج،تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں آنے والے سیلابی ریلے سے چشتیاں کی حدود میں شامل موضع جودھیکا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیلابی پانی رہائشی بستیوں میں بھی داخل ہو گیا اس دوران سیلاب میں گھری بستی جودھیکا کے رہائشی رفیق مرزا کا 8 سالہ بیٹا حسن رفیق سیلانی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکال لی بچے کے ورثاء اور علاقہ مکینوں نے انتظامیہ کی طرف بروقت امدادی کاروائیاں نہ کئے جانے کی وجہ سے سیلاب کے پانی میں ڈوب کر بچہ جاں بحق ہوا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے موقف اختیار کیا جا رہا ہے کہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر دریا کی بیلٹ میں آباد علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی تھیں لیکن اس بستی کے لوگ محفوظ مقام پر منتقل نہ ہوئے جبکہ جودھیکا بستی ضلع بہاولنگر کی حدود میں آتی ہے علاقہ میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں سیلاب میں گھرے افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہیں جودھیکا بند ٹوٹنے سے سینکڑوں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں بھی زیر آب آ گئی ہیں۔