ڈی سی وہاڑی،ڈی پی او وہاڑی اور آرمی افسران کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ،ڈی پی او محمد عیسیٰ خان اور آرمی افسران کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے ہنگامی دورے،سیلاب کی صورتحال اور امدادی کاموں کا جائزہ لیا،ریسکیو آپریشن اور فلڈ ریلیف کیمپوں کا معائنہ بھی کیا ڈپٹی کمشنر سید آصف حسین شاہ نے بتایا کہ ضلع وہاڑی کی جانب آباد ضلع بہاولنگر کی متعدد بستیاں زیرآب آ گئیں جن کے مکینوں کو ضلع بہاولنگر کی انتظامیہ کیلئے ریسکیو کرنا مشکل تھا اس لیے ضلع وہاڑی کی ریسکیو ٹیمیں ان متاثرہ افراد کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں انہوں نے بتایا کہ وہاڑی کے دیہات بھی زیرِ آب آئے ہیں جہاں ریلیف آپریشن جاری ہے زیادہ تر مکین اپنے عزیزوں رشتے داروں کے ہاں محفوظ مقامات پر چلے گئے ہیں ضلع میں 13 فلڈ ریلیف کیمپ کام کررہے ہیں محکمہ انہار کے تمام حفاظتی بند محفوظ ہیں البتہ دریا کی قدرتی گزر گاہ میں مختلف مقامات پر کاشتکاروں اور علاقہ مکینوں کے نجی بند متاثر ہوئے جو کہ پانی کے قدرتی بہاؤ میں رکاوٹ تھے اور یہ نجی بند ضلع بہاولنگر کی تحصیل چشتیاں میں قائم ہیں ضلع وہاڑی کی انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں ضلع بہاولنگر کے ان مکینوں کو مدد فراہم کر رہی ہے ضلعی انتظامیہ،آرمی افسران نے ساہوکا اور سلدیرا فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی معائنہ کیا۔