سانحہ لاہور کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ
لاہور(دنیا نیوز)ارفع کریم ٹاور پر قومی پرچم سرنگوں رہا،سرکاری اور نجی سی سی ٹی وی کیمروں کی بائیس گھنٹے کی فوٹیجز حاصل کرنے کے باوجود تفتیشی ادارے خودکش بمبار کی نشاندہی میں ناکام رہے،ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکے کے بعد شہر کی فضاء دوسرے روز بھی سوگوار رہی،اپنوں کے بچھڑنے کے غم میں کئی گھروں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے،تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے تحقیقات کیلئے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے ٹیم میں ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ،سی ٹی ڈی اور پولیس کے اعلیٰ افسر شامل ہوں گے دوسری طرف ارفع کریم ٹاور دھماکے کی سانحہ بیدیاں روڈ سے مماثلت کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا حلیہ بیدیاں روڈ حملے کے بمبار جیسا تھا خودکش حملہ آور نے سفید شلوار قمیض پہن رکھی تھی اور اس کے جوتے کا سائز 8 نمبر تھا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کی وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اتفاق ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی اور واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔