وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس بھی دبئی کا اقامہ ہے . عثمان ڈار راہنما پی ٹی آئی
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پاس بھی دبئی کا اقامہ ہے،انہیں اقامہ 25 مئی 2011ء کو جاری ہوا،مدت 23 مئی 2012ء کو ختم ہوئی،تفصیلات کے مطابق پانامہ کے بعد اقامہ کا موسم پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف بھی دبئی میں کمپنی کے ملازم نکلے تحریک انصاف کے راہنما عثمان ڈار نے خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے قانونی چارہ جوئی پر مشاورت شروع کر دی عثمان ڈار نے کہا کہ خواجہ آصف نے بھی اقامے سے حاصل آمدنی الیکشن کمیشن گوشواروں میں شامل نہیں کی وہ اب صادق اور امین نہیں رہے پی ٹی آئی راہنما نے کہا آرٹیکل 62،63 کے تحت خواجہ آصف کو بھی گھر بھیجیں گے اقامہ ان کمپنیوں سے لیا گیا جنہیں پراجیکٹ کی مد میں فائدہ دیا گیا اقامہ کرپشن کر کے ملک سے بھاگنے کا چور راستہ ہے خواجہ آصف سے متعلق جو دستاویزات ملی ہیں وہ حیران کن ہیں۔