بم دھماکے میں شہید ہو نے والا نوجوان خرم نذیر شادمان کالونی بورے والا کا رہائشی تھا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)لاہور ارفع کریم ٹاور کے قریب بم دھماکے میں شہید ہو نے والا نوجوان خرم نذیر شادمان کالونی بورے والا کا رہائشی تھا،خرم نذیر کا تعلق انتہائی مذہبی گھرانے سے تھا،32سالہ خرم نذیر ارفع کریم ٹاور میں ملازمت کرتا تھا خرم نذیر ارفع کریم ٹاور کے پنجاب ٹیکنیکل سنٹر میں سی سی ٹی وی انجینئر کے فرائض انجام دے رہا تھا خرم نذیر کے تین بھائی ہیں خرم نذیر کی 6 سال قبل شادی ہو ئی تھی اس کے سوگواروں میں ایک بیوہ،ایک بیٹا اور تین بیٹیاں شامل ہیں خرم نذیر کی شہادت کی خبر سنتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔