ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون نے اقدام قتل کے مقدمہ میں دو گروپوں کے مابین صلح کروا دی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون نے اقدام قتل کے مقدمہ میں دو گروپوں کے مابین صلح کروا دی،مزمل بھٹی اور ملک اکرم گروپ نے تمام غلط فہمیاں دور کر کے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا،اہل علاقہ کی طرف سے دو گروپوں کی دشمنی کو دوستی میں بدلنے پر ایس ایچ او کو خراج تحسین،تفصیلات کے مطابق مرضی پورہ مدینہ کالونی کے رہائشی مزمل بھٹی اور ملک اکرم کے مابین اقدام قتل کے ایک مقدمہ میں دشمنی چلی آ رہی تھی دونوں گروپ ایک دوسرے کو مارنے کے در پے تھے جس کو دیکھتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ماڈل ٹاون نے دشمنی کو دوستی میں بدلنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے دونوں گروپوں کے مابین غلط فہمیوں کی بنیاد پر جاری کشیدگی کو ختم کرواتے ہوئے آج اس دشمنی کو دوستی میں بدل دیا اور تھانہ ماڈل ٹاون میں مزمل بھٹی گروپ اور ملک اکرم گروپ کو بگلگیر کرواتے ہوئے انکے مابین صلح کروا دی اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری ناصر محمود کا کہنا تھا کہ معمولی تنازعات کی بنا پر جنم لینے والی دشمنیاں معاشرے میں کشیدگی کا باعث بنتی ہیں میری اولین ترجیح ہے کہ ایسے دشمنیوں کے خاتمہ کیلئے فریقین کے مابین صلح کروا کے امن کی فضا قائم کی جائے۔