یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا پہلا انٹری ٹیسٹ 9 جولائی کو ہو گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا پہلا انٹری ٹیسٹ بروز اتوار 9 جولائی کو ہوا جس میں اسلامی جمعیت طلبہ ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد نے سٹوڈنٹس کی راہنمائی کیلئے معلوماتی کیمپ کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی سے متعلق تمام پروگرامات اور میرٹ پر مشتمل کتابچہ تمام سٹوڈنٹس کو دیا جس میں جنرل سیکرٹری اسلامی جمعیت طلبہ ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد چوہدری بلاول ندیم،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ ضلع وہاڑی عثمان یوسف اور برادر ملک عثمان نے خصوصی شرکت کی اور بورے والا کیمپس میں آنے والے طلبہ کی بھر پور معاونت کی کیمپ کے شرکاء کی جانب سے جنرل سیکرٹری برادر بلاول ندیم کو گلدستہ پیش کیا گیا۔