الیکشن غلہ منڈی،چوہدری عاشق آرائیں گروپ کے امیدوار احتشام داود بلامقابلہ صدر منتخب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے الیکشن،چوہدری عاشق آرائیں گروپ نے میدان مار،چوہدری احتشام داود بلامقابلہ صدر منتخب،سول سوسائٹی نیٹ ورک اور سیاسی،سماجی و کاروباری تنظیموں کی مبارک باد،تفصیلات کے مطابق انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی بورے والا کے آئندہ دو سال کیلئے صدارت کے عہدہ پر انتخابات میں حصہ لینے کیلئے آج کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تھا مقرر وقت تک چیف الیکشن کمیشن ملک عتیق الرحمن کے پاس چوہدری عاشق آرائیں گروپ کے امیدوار سابق صدر چوہدری احتشام داود کے علاوہ کسی مدمقابل امیدوار نے کاغذات جمع نہ کروائے جس پر الیکشن کمیشن نے چوہدری احتشام داود کو انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کا دوسری مرتبہ بلامقابلہ صدر قرار دیکر باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا چوہدری احتشام داود کی اس کامیابی پر سول سوسائٹی نیٹ ورک،پریس کلب بورے والا،سیاسی،سماجی،کاروباری و دیگر تنظیموں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔