مولانا مفتی ظفر اقبال کے چھوٹے بھائی مولانا قاری زاہد اقبال انتقال کر گئے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)قائد وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانا قاری محمد حنیف جالندھری،کوآرڈینیٹر مذہبی امور حکومت پنجاب سربراہ پاکستان علماء کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی،رکن مرکزی مجلس شوریٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے مہتمم جامعہ حنفیہ مولانا قاری محمد طیب حنفی اور ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت چیچہ وطنی کے جنرل سیکرٹری اور وفاق المدارس ساہیوال ڈویڑن کے سابق صدر مولانا مفتی ظفر اقبال کے چھوٹے بھائی مولانا قاری زاہد اقبال کی اچانک وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی دینی و ملی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور انکے لیے دعائے مغفرت کی۔