“دی سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز” اصفٰی اعجاز نے انٹر فسٹ ائیر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)”دی سٹی آف ایجوکیشن“بورے والا نے ایک اور اعزاز حاصل کر لیا،ملتان بورڈ انٹر فسٹ ائیر کے امتحانات کے نتائج کے مطابق گورنمنٹ کالج برائے خواتین کی فسٹ ائیر نان میڈیکل کی ہونہار طالبہ گورنمنٹ ایم سی ماڈل ہائی سکول کے ٹیچر چوہدری اسلم اعجاز کی بیٹی اصفٰی اعجاز(Asfa Ijaz)نے 505 میں سے 483 نمبروں کے ساتھ ملتان بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے دی سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز برقرار رکھا اصفٰی اعجاز(Asfa Ijaz)کی اس کامیابی پر ایم این ایز چوہدری نذیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم،ایم اپی ایز چوہدری ارشاد احمد آرائیں، چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں، وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 233 سردار خالد محمود ڈوگر،معروف سیاسی و سماجی شخصیت شیخ شہزاد مبین، اپوزیشن لیڈر بلدیہ غلام مصطفےٰ بھٹی،سابق ایم پی اے و ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری خالد محمود چوہان،سٹی صدر ملک فاروق اعوان،راہنما پی ٹی آئی چوہدری اعجاز اسلم،کونسلر بلدیہ بورے والا میاں خالد حسین،راﺅ غفار علی،راﺅ عزیز الرحمن،سردار ظہور احمد ڈوگر،چوہدری عمران غفور،شہباز حسین باجا بھٹی،شکیل حشمت،آواز ڈسٹرکٹ فورم کے جنرل سیکرٹری محمد شیر خاں کھچی اور دیگر نمائندہ شہریوں نے کالج کی پرنسپل،سٹاف اور طالبہ کو مبارک باد دی ہے۔