قائد اعظم سٹیڈیم بورے والا میں انڈر19 کبڈی ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)چیف منسٹر پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت قائد اعظم سپورٹس سٹیڈیم بورے والا میں انڈر19 کبڈی ٹیم کے لئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے پہلے روز 70سے زائد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی جس میں تحصیل بورے والا کے تمام کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی گئی جبکہ کل 13اکتوبر بروز جمعہ کو بھی رجسٹریشن جاری رہے گی اور رجسٹریشن کروانے والے کھلاڑیوں کی ٹرائلز بھی ہو نگے،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ سپورٹس کنسلٹنگ اسد جاوید گجر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کبڈی کوچ بابر حسین چیمہ بھی موجود تھے انہوں نے بتایا کہ ان کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے ذریعے انڈر 19 ٹیم کے تربیتی کیمپ کے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔