قرآن پاک ہماری ریڈ لائن ہے اور یہ غیرت ایمانی کا تقاضا ہے۔عبدالرحمان شاہین

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مرکزی جمعیت اہلحدیث کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی ریلی،ریلی میں سینکڑوں افراد کی شرکت،ریلی مختلف شاہراہوں سے ہو کر پریس کلب آ کر اختتام پذیر ہوئی،تفصیلات کے مطابق مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام فوارہ چوک سے مرکزی راہنماء عبدالرحمان شاہین کی زیر قیادت سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرکزی جمیعت اہلحدیث کے سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ریلی لاہور روڈ،لاری اڈا،عارف بازار اور گول چوک سے ہو کر پریس کلب کے سامنے آ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں ناظم اعلی مرکزی جمعیت اہلحدیث ضلع وہاڑی مولانا بلال ثاقب،ضلعی صدر اہلحدیث یوتھ فورس قاری نعمت اللہ عاجز،ناظم اعلی تحصیل حافظ شہباز خورشید،تحصیل امیر حافظ ابوبکر صدیق طاہر،نائب امیر حافظ مقصود گجر،سرپرست اعلی اہلحدیث یوتھ فورس ضلع وہاڑی رانا راشد احسان،مولانا عمر فاروق ایم اے اور مولانا محمد افضل یزدانی نے بھی شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی راہنماء مرکزی جمعیت اہلحدیث عبدالرحمان شاہین اور دیگر علماء نے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی سے پوری دنیا کے مسلمان سراپا احتجاج ہیں قرآن پاک ہماری ریڈ لائن ہے اور یہ غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ اب پوری امت مسلمہ ناموس قرآن کیلئے اٹھ کھڑے ہوں اور او آئی سی نے اگر فوری طور پر مسلم امہ کے ایمانی جذبے پر اس حملے کا نوٹس نہ لیا تو اسکے نتائج اچھے نہیں ہونگے حکومت سویڈن کے سفیر کو فوری برطرف کرے اور اسکی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے اس موقع پر قاری عبدالوکیل،قاری محمد منشاء بلال خطیب جامع محمد،مولانا قاری محمد اظہر،مولانا محمد عبداللہ اور مولانا محمد اسماعیل بلوچ بھی موجود تھے۔