امریکہ کی پاکستان مخالف نئی پالیسی عالمی سازش کا حصہ ہے ۔ مولانا زاہد محمود قاسمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کوآرڈینٹیر مذہبی امور حکومت پنجاب سربراہ پاکستان علماء کونسل مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا ہے کہ اسلام امن و محبت کا دین ہے،انتشار،بدامنی اور نفرتیں پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کرنا ہو گی،محرم الحرام میں قیام امن کے لیے تمام مسالک کے علماء کرام نے پنجاب حکومت سے مثالی تعاون کیا ہے اور حکومت علماء کرام کی شکر گزار ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ممبر اتحاد بین المسلمین کمیٹی پنجاب حافظ محمد ابوسفیان حنفی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا مولانا زاہد محمود قاسمی نے کہا کہ آج پورا عالم کفر پاکستان کی سلامتی کے درپے ہے آئے رو زنئی سازشیں کی جا رہی ہیں ان نازک حالات میں ہمیں باہمی اتحاد سے دشمن کی سازش کو ناکام بنانا ہے افواج پاکستان اور ملکی سیکورٹی اداروں نے اپنے پاک خون سے ملکی سلامتی کو محفوظ کیا ہے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی پاکستان مخالف نئی پالیسی عالمی سازش کا حصہ ہے۔