حکومت نے زاہد حامد کے خلاف کاروائی نہ کی تو کسان احتجاج کریں گے۔ ذوالفقار اعوان
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت کی شق میں تبدیلی کا اعتراف کرکے اُسے واپس لینے والے ایک جرم کے مرتکب ہوئے ہیں یہ ایک ایسا جرم ہے جس کی ختم نبوت پر یقین رکھنے والا کوئی بھی شخص مافی نہیں دے سکتا اس قانون میں تبدیلی کے لیے منظم سازش میں ملوث وزیر قانون اور دیگر ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے جنہوں نے کروڑوں عاشقان رسول کے جذبات سے کھیلنے کی مذموم کوشش کی آئین کی شق میں تبدیلی کے موقع پر جن ارکان اسمبلی نے اس شرمناک فعل کی حمایت میں ووٹ دیکر اسے پاس کروایا وہ تمام مجرم ہیں حکومت نے اپنی اس شرمناک سازش کے خلاف ردعمل دیکھتے ہوئے قانون کی اس شق کو اصلی حالت میں واپس لینے کا اعلان کرکے یہ تسلیم کر لیا ہے کہ یہ جرم اُن سے سر زد ہو اہے اور جرم سر زد ہونے کے بعد اُسکے ذمہ داروں کو سزا نہ دینا اُس سے بھی بڑا جرم ہے اگر حکومت نے وزیر قانون زاہد حامد اور اس کے دیگر تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی نہ کی تو ناصرف ملک بھر کے کسان اور مزدور بلکہ ختم نبوت پر ایمان لانے والا ہر مسلمان حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کر دے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں کسان اتحاد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صدر کسان اتحاد بورے والا محبوب سلدیرا،جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی اور دیگر کسانوں نے بھی شرکت کی۔