یکجہتی پاک فوج فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ینگ سٹار کلب کی کامیابی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)یکجہتی پاک فوج فٹ بال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میچ میں ینگ سٹار فٹ بال کلب نے الخالد فٹ بال کلب کو پنیلنٹی ککس پر ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا،کوارٹر فائنل کے مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر چیئرمین تحصیل سپورٹس کمیٹی بورے والا عبدالباسط صدیقی تھے میچ شروع ہونے سے قبل ان کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کروایا گیا میچ مقررہ وقت پر ایک ایک گول سے برابر رہا دونوں ٹیموں کو پانچ پانچ پنیلنٹی ککس دیئے گئے جس پر ینگ سٹار فٹ بال کلب نے چار کے مقابلہ میں پانچ گول کر کے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا اس موقع پر چیف آرگنائزر اصغر علی جاوید،ڈپٹی چوہدری محمد مشتاق احمد آرائیں،سردار لطیف ڈوگر،ندیم منظور گجر،محمد یعقوب ننھا،داؤد انجم،ملک فیاض مالک ایڈووکیٹ،رانا حسن،ابوبکر،استاد سلیم،نثار اسلم،دلدار خان،محمد آصف اور دیگر بھی موجود تھے میچ کو ریفری محمد اقبال شکیب،ڈپٹی ریفریز شاہد اقبال اور مصطفیٰ نے سپروائز کیا۔