ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان کی درگاہ بابا حاجی شیر کے مزار پر حاضری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے کہا ہے کہ نشہ کے عادی افراد کو اس لت سے نجات دلانے اور دوبارہ نارمل زندگی میں واپس لانے کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کی ذمہ داری ہے اور یہ ایک نیک عمل بھی ہے اور اس میں تمام لوگوں کو اپنا حصہ ڈالنا چاہیے،ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز ساہوکا میں رورل ہیلتھ سنٹر میں دین محمد ویلفیئر سنٹر دیوان صاحب کے تعاون سے منشیات کے عادی افراد کیلئے قائم بحالی مرکز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا منشیات کے عادی افراد کیلئے قائم اس ایئرکنڈیش وارڈ میں بیس افراد کو رکھا گیا ہے جس میں ان افراد کو واپس نارمل زندگی میں لانے اور معاشرے کا مفید شہری بنانے کیلئے ہر ممکنہ مدد کی جائے گی تقریب سے ڈی ایس پی اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور مقررین نے ڈی پی او وہاڑی کی قیادت میں ضلع بھر میں جرائم اور منشیات کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا بعدازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا نے برصغیر پاک وہند کی معروف روحانی درگاہ بابا حاجی شیر دیوان مشائخ چاولی کے مزار پر حاضری دی اور چادر پوشی کی اس موقع پر ڈی ایس پی روبینہ عباس،سیکورٹی انچارج رانا محمد ثاقب اور ایس ایچ او تھانہ ساہوکا محمد اسحاق بھی ہمراہ تھے علاقہ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت شبیر احمد تجوانہ نے ان کی آمد پر صدقہ کیلئے ایک بڑا جانور ذبح کیا اور ڈی پی او وہاڑی محمد عیسیٰ خان سکھیرا کی ضلع وہاڑی میں امن و امان قائم رکھنے اور جرائم کے خاتمہ کیلئے کی جانے والی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے غربا اور ضرورت مندوں کی بحالی کیلئے دو ایکڑ اراضی پر بستی قائم کر کے ان کے نام عیسیٰ نگر کے نام منسوب کر دیا اس موقع پر چوہدری ندیم انجم سندھو،سجادہ نشیئن دیوان پیر شاہ بہرام،سجادہ نشین پیر دیوان پیر حضوری،بگو نمبردار اور دیگر اہل علاقہ بھی موجود تھے۔