بورے والا میں چینی کی پرچون قیمت 125 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا سمیت پنجاب بھر میں چینی کی پرچون قیمت 125 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی،تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کی فی کلو قیمت 99 روپے مقر رہے جس پر دوکانداروں کا کہنا ہے کہ ملز مالکان اور ہول سیل ڈیلر ہمیں 122 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کر رہے ہیں جنہیں پوچھنے والا کوئی نہیں جس کی وجہ سے عام مارکیٹ میں یہی چینی 125 سے 130 روپے فی کلو میں فروخت کی جا رہی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملز مالکان اور ڈیلرز کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے عام عوام کا کوئی پرسان حال نہیں انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنایا جائے۔