پیپلز پارٹی بورے والا کے دفتر میں بے نظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل صدر،سابق ٹکٹ ہولڈر این اے 162 و پی پی 229 گگومنڈی چوہدری کامران یوسف گھمن کے مرکزی آفس چیچہ وطنی روڈ بورے والا میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 70 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا سالگرہ تقریب میں کیک کاٹا گیا تقریب میں پارٹی عہدیداروں و کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی حلقہ پی پی 231 بورے والا سے ٹکٹ ہولڈر الحاج عبدالحمید بھٹی اور چوہدری جہانزیب گجر مہمان خصوصی شریک ہوئے اجلاس کی صدارت قائم مقام تحصیل صدر چوہدری نعمان رشید نے کی تلاوت کلام پاک ماسٹر نذیر احمد نے کی سالگرہ تقریب سے چوہدری عبدالستار آرائیں ڈپٹی سیکرٹری جنرل،چوہدری غلام حیدر جٹ نائب صدر تحصیل،ڈاکٹر صفدر آکاش انفارمیشن سیکرٹری سٹی اور محترمہ کنیز فاطمہ صدر خواتین ونگ تحصیل نے خطاب کیا اور اختتام پر سالگرہ کیک کاٹا گیا اس موقع پر ملک فقیر حسین ملکو 189ای بی،اقبال نارو،ملک کاشف عاشق حسین انصاری،جاوید پاشا،محمد رفیق آرائیں،ملک فقیر حسین،بابا یعقوب،مہر اختر،اقبال قریشی،طالب بلوچ،اسلم قریشی،ندیم شہزاد منور 419،مرزا منیر احمد،ملک خالد اعوان،میاں محمد امین اور محمد یونس کے علاوہ سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی اور عزم کیا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی اور چوہدری کامران یوسف گھمن اور عبدالحمید بھٹی کو کامیاب کروائیں گے۔