ایک ہی رات کو چوری کی تین وارداتیں،ڈاکو طلائی زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی گاوں میں ایک ہی رات کو چوری کی تین وارداتیں،نامعلوم چور پاک فوج کے شہید کے گھر سمیت تین گھروں سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار،چوری کی تینوں وارداتیں تھانہ گگو منڈی کی حدود میں ہوئیں،تفصیلات کے مطابق تھانہ گگو منڈی کی حدود میں واقع نواحی گاوں 273 (ای بی) میں ایک ہی رات کے دوران نامعلوم چوروں نے تین گھروں کا صفایا کر دیا اس دوران نامعلوم چور پاک فوج کے شہید ظفر اقبال انصاری کے گھر سے ایک لاکھ سے زائد مالیت نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے،دوسری واردات اسی گاوں کے مقبول احمد نامی شخص کے گھر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور تین لاکھ روپے نقدی،لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر رفو چکر ہو گئے اسی گاوں میں تیسری واردات کے دوران نامعلوم چور عبدالرزاق کھرل کے گھر سے 70 ہزار روپے نقدی لوٹ کر چلتے بنے ایک ہی گاوں میں ایک ہی رات کے دوران چوری کی ان تین وارداتوں سے مقامی لوگوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چوروں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔