پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے کبھی اکثریت کو تسلیم نہیں کیا۔امانت علی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)جماعت اسلامی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار امانت علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ ہے کہ اس نے کبھی اکثریت کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اس نے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی اب وہ کراچی میں دھونس دھاندلی سے میٹر کراچی کیلئے اپنا امیدوار لانا چاہتی ہے لیکن اس کو آسانی سے یہ دھاندلی نہیں کرنے دیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب کے باہر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی میں پیپلز پارٹی کی میئر کراچی کیلئے سندھ حکومت کی فسطائیت اور الیکشن چوری کرنے کے خلاف احتجاج کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حافظ یاسر وحید نائب امیر ضلع،محمد رمضان سلیمی جنرل سیکرٹری تحصیل بورے والا،محمد سلیم طاہر امیر سٹی اور امیدوار قومی اسمبلی چوہدری توصیف مجید کے علاوہ جماعت اسلامی کے کارکنان اور عہدیداران بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میئر کراچی کے انتخابات میں جیتنے کیلئے تمام غیر جمہوری ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے اختتام پر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔