دہشت کی علامت بننے والے خطرناک شوٹر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ڈی ایس پی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ صدر پولیس نے علاقہ میں دہشت کی علامت بننے والے خطرناک شوٹر کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا،ملزم اقدام قتل،اغوا سمیت دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث تھا اور معمولی بات پر شہریوں پر فائرنگ کرنا اسکا معمول تھا،ڈی ایس پی بورے والا محمد عمر فاروق بلوچ نے ایس ایچ او تھانہ صدر گلزار احمد لڑکا کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ تھانہ صدر سمیت پورے سرکل میں اقدام قتل،اغوا اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک شوٹر ملزم تصور سکنہ 455 (ای بی) ایک عرصہ سے پولیس کیلئے چیلنج بنا ہوا تھا جو کہ علاقہ میں معمولی سی بات پر فائرنگ کر کے شہریوں کو زخمی کر دیتا تھا اس کے علاقہ شراب و شباب کی محفلیں سجا کر جنسی جرائم بھی کرتا تھا ڈی پی او وہاڑی عیسی خاں سکھیرا کی ہدایت پر تھانہ صدر کی خصوصی ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے ملزم علاقہ میں دہشت کی علامت سمجھا جاتا ہے ملزم نے ریسکیو 1122 کے ایک ملازم کو بھی فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تھا گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
