رزق حلال کمانا اور گھر والوں کو کھلانا عبادت ہے۔عبدالرشید بھٹی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)صوفی بزرگ عبدالرشید بھٹی نے کہا ہے کہ رزق حلال کمانا اور گھر والوں کو کھلانا عبادت ہے،رزق حلال کھانے والے کی دنیاوی زندگی مصائب سے محفوظ رہتی ہے جبکہ یہ عمل اخروی زندگی میں کامیابی حاصل ہونے کا باعث بنے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دست مبارک سے ڈائیوو فاسٹ ایکس کورئیر اینڈ لاجیسٹک کا افتتاح کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں عدنان شفیق بھٹی ڈائریکٹر لائف ڈائیگناسٹک لیب،عثمان رشید بھٹی،فرحان رشید بھٹی چیئرمین دی سٹریم گروپ آف سکولز،چوہدری احسان الحق،شہراز احمد سمیت کاروباری،سیاسی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر ڈائیوو فاسٹ ایکس کورئیر اینڈ لاجیسٹک ارسلان بھٹی کے والد عبدالرشید بھٹی نے کاروبار کی ترقی و کامرانی کیلئے خصوصی دعا بھی کروائی تقریب کے اختتام پر میزبان ارسلان بھٹی کی طرف سے معزز مہمانوں کا بھرپور شکریہ ادا کیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے