محکمہ زراعت کی ٹیم کا غیر معیاری زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ زراعت کی ٹیم کا غیر معیاری زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ،مختلف برانڈ کی جعلی و غیر معیاری ادویات کے علاوہ بھاری مقدار میں غیر معیاری کھاد بھی برآمد،دو ملزمان گرفتار،فیکٹری سیل کر دی گئی،مقدمہ درج،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر جعلی اور غیر معیاری زرعی ادویات بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاون کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کی ٹیم نے ڈی سی وہاڑی سید آصف حسین شاہ کی سربراہی میں بورے والا روڈ پر واقع زرعی ادویات بنانے والی فیکٹری پین گولڈ پر اچانک چھاپہ مارا تو فیکٹری میں مختلف برانڈ کی پیکنگ کی گئی زرعی ادوایات اور پیکنگ میٹیریل کے علاوہ بھاری مقدار میں جعلی و غیر معیاری کھاد برآمد کر لی ٹیم نے فیکٹری سے زرعی ادویات اور کھادوں کی پیکنگ کیلئے موجود میٹیریل بھی قبضہ میں لے لیا ٹیم نے موقع سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے فیکٹری سربمہر کر دی اور مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی کیلئے جعلی زرعی ادویات اور کھاد کے نمونہ جات لیبارٹری بھجوا دیئے۔