الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اور تنظیم الاخوان کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان اور تنظیم الاخوان کے زیر اہتمام نواحی گاؤں 51 کے بی کھچیانوالا میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر اور مستند ڈاکٹرز کلیم اللہ ملتان،جنید جمیل وہاڑی،ڈاکٹر علی اکبر گھمن اور ڈاکٹر سید محمد ارشد شاہ نے چھ سو سے زائد مریضوں کا چیک اپ اور روحانی علاج کیا اور مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں کیمپ میں ڈپٹی کمشنر پاکپتن امتیاز حسین کھچی،عابد حسین کھچی ایڈووکیٹ،پروفیسر مشتاق احمد چشتی،پروفیسر عبدالخالق،عمر علوی،میاں اویس علی،حاجی عبدالجبار،حمزہ علی اور سعید احمد کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے تنظیم الاخوان کے رضاکاروں نے اپنی ڈیوٹی کو بڑی ذمہ داری سے سر انجام دیا۔